BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 April, 2005, 03:29 GMT 08:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیپال کے سابق وزیر اعظم گرفتار
 
نیپال کے شاہ گیانیندر
نیپال میں بادشاہ اور وزیر اعظم کے درمیان مخاصمت کی ریت بہت پرانی ہے
نیپال کے سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کو اینٹی کرپشن پینل کے سامنے پیش نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیر بہادر دیوبا کی حکومت کو بادشاہ شاہ گیانندرا نے فروری میں برطرف کر دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم بادشاہ ملک سب سے زیادہ سنیئر سیاسی رہنما ہیں جن کو شاہی انسداد رشوت ستانی کمیشن کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا موقف ہے کہ شاہی انسداد رشوت ستانی کمیشن کی کوئی آئینی اور قانونی حثیت نہیں ہے اور وہ اس کے سامنے اپنے اوپر لگائے الزامات کا جواب دینے کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔

شاہ گیانندرا جو جون سن دو ہزار ایک میں شاہی محل میں قتل عام کے بعد نیپال کے تخت پر بیٹھے تھے اپنے وزیر اعظم سے بر سر پیکار رہے ہیں اور ان کی حکومت کو دو سالوں میں دو دفعہ برخاست کر چکے ہیں۔

نیپال میں دنیا کی واحد ہندو بادشاہت ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد