BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 April, 2005, 15:15 GMT 20:15 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکہ: پانچ سالہ بچی کو ہتھکڑی
 
ویڈیو کیمرے پر محفوظ ہو جانے والی پولیس کی تصویر
فلوریڈا کے ایک سکول میں بے قابو ہو جانے والی ایک پانچ سالہ بچی کو ہتھکڑی لگانے والے پولیس اہلکاروں کو ایک وکیل نے مقدمہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سکول کے ٹیچر اور اسسٹنٹ پرنسپل نے اس پانچ سالہ بچی کو قابو نہ کر پانے پر پولیس کو بلا لیا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے بچی کو ہتھکڑی لگا دی اور ان کا یہ عمل کلاس روم میں لگے ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ یہ کیمرے سینٹ پیٹرس برگ سکول میں ذاتی اصلاح کی مشق کے سلسلے میں لگائے گئے ہیں۔

بچی کی والدہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس کا یہ عمل ان کے لیے ناقابلِ فہم ہے۔

یہ ویڈیو ریکارڈنگ وکیل نے اس ہفتے جاری کی ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سارے معاملے کا آغاز اس بات سے ہوا کہ بچی نے حساب کا سبق پڑھنے پر آمادہ نہیں تھی۔ اور جب ٹیچر نے اسے آمادہ کرنے کی کوشش کے تو اس نے بورڈ پر لگے ہوئے کاغذ پھاڑنا شروع کر دیے اور اس کے بعد جس نے بھی اسے روکنے کی کوشش کی اس نے اس پر گھونسے چلانا شروع کر دیے۔

اس پر جب اس کی والدہ کو بلانے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ کم از کم ایک گھنٹے تک سکول نہیں آ سکیں گی۔ اس پر ٹیچر نے پولیس کو فون کر دیا۔

فون ملتے ہی فوری طور پر تین اہلکار سکول پہنچ گئے اور انہوں نے چیختی چلاتی ہوئی بچی کے ہاتھ اس پشت پر لے جا رک ہتھکڑی لگا دی۔ اور پھر اسے پولیس کی گاڑی میں ڈال اس کی والدہ کے پاس لے گئے۔

سینٹ پیٹرس برگ پولیس نے اس واقعے پر کسی قسم کا کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور صرف اتنا کہا ہے کہ معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد