BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 08 April, 2005, 01:24 GMT 06:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’دو لڑکیاں اور امریکی سلامتی‘
 
امریکی حکام نے بنگلہ دیش اور گنی سے تعلق رکھنے والی دو نوعمر لڑکیوں کو خودکش حملہ آور ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائم میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ایف بی آئی کے تفتیشی افسران نے کہا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں امریکہ کی سیکیورٹی کے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ الزام شواہد پر مبنی ہے کہ یہ لڑکیاں خودکش حملہ آوور بننے کا عزم کر چکی تھیں۔

تاہم ان میں سے ایک لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ یہ الزام جھوٹ ہے اور حکام نے سکول میں لکھے گئے ایک مضمون کو غلط معنوں میں لیا ہے۔

امریکی کی داخلی سیکیورٹی کے ادارے نے ان لڑکیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لڑکیوں کو امیگریشن کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ان لڑکیوں کو امریکی ریاست پنسلوینا میں رکھا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد