BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 04 April, 2005, 07:15 GMT 12:15 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پوپ کےدیدارعام میں لاکھوں کی شرکت متوقع
 
پوپ کے آخری دیدار کے لیے لاکھوں لوگوں کی روم آمد متوقع ہے
پوپ کے آخری دیدار کے لیے لاکھوں لوگوں کی روم آمد متوقع ہے
کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پاپائے روم جان پال دوئم کی میت کو دیدار عام کے لیے پیر کو ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں لے جایا جائے گا۔

پوپ جان پال کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے بیس لاکھ لوگوں کی روم آمد متوقع ہے اور روم میں حکام ان لوگوں کی آمد پر شہر میں بنیادی سہولیات مہیا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

روم میں موجود بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق شہر کے تمام ہوٹلوں اور مہمان خانوں میں کوئی کمرہ خالی نہیں ہے اور اب کھیلوں کے میدانوں میں عارضی طور پر لوگوں کے رات بسر کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پوپ کو دنیا بھر میں خراج عقیدپ پیش کیا جارہا ہے

اس کے علاوہ حکام شہر میں ٹی وی کی بڑی بڑی سکرینیں لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ جو لوگ قریب نہ پہنچ پائیں وہ دور ہی سے پوپ کی آخری رسومات کو دیکھ سکیں۔

دریں اثنا پوپ کی وفات کے بعد رومن کتھولک فرقے کے کارڈینلز کا پہلا اجلاس پیر کو ہو رہا ہے جس میں پوپ کی تدفین کی تاریخ طے کی جائے گی اور اس کے لیے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔

کارڈینلز کا اجلاس ہر روز منعقد ہو گا جس میں وہ چرچ کے روز مرہ کے معاملات کو طے کریں گے تاہم روایت کے مطابق نئے پوپ کا چناؤ پوپ کی وفات کے پندرہ دن تک شروع نہیں کیا جا سکتا۔

بی بی سی کے ایک اور نامہ نگار کے مطابق ابھی نئے پوپ کے بارے میں کوئی قیاس آرائی کرنا قبل از وقت ہو گا۔

ویٹیکن کے مذہبی رہمنا اور اطالوی حکام جن میں اطالوی وزیر اعظم سلو بیلسکونی بھی شامل تھے اتوار کو پوپ کا آخری دیدار کر چکے ہیں۔

 
 
 سینٹ پیٹرپاپائیت کی تاریخ
پوپ کو سینٹ پیٹر کا جانشین تصور کیا جاتا ہے
 
 
رومپاپائے روم کا سوگ
پاپائے روم جان پال دوئم کا سوگ تصویروں میں
 
 
پاپائے روم جان پال دوئم (مرحوم) جانشین کون؟
پاپائے روم کا جانشین کیسے منتخب ہوگا؟
 
 
پوپآپ کی رائے
آپ پوپ کو کیسے یاد رکھنا چاہیں گے؟
 
 
پوپ جان پال دوئم پوپ جان پال دوئم
پوپ کی زندگی تصویروں میں
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد