BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 01 April, 2005, 18:40 GMT 23:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سمارا کے تاریخی مینار کو نقصان
 
سمارا کا مینار اسلامی طرز تعمیر کا نادر نمونہ ہے
سمارا کا مینار اسلامی طرز تعمیر کا نادر نمونہ ہے
عراقی پولیس نے کہا ہے کہ ایک دھماکے میں سمارا میں اسلامی طرز تعمیر کے ایک ہزار سال قدیم مینار کو نقصان پہنچا ہے۔

سمارا کا یہ مینار خلیفہ المتوکلی نے بغداد کے شمال میں دجلہ کے کنارے تعمیر کیا تھا۔ امریکی فوجی اس مینار کو مزاحمت کاروں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس باون میٹر بلند مالویہ مینار کی اوپر کی منزل کو مزاحمت کاروں نے دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

اس مینار کے چکر دار سیڑہیوں کے زینے پر اینٹیں اور مٹی پڑی ہیں۔

عراق کے آثار قدیمہ کے حکام نے امریکی فوجیوں کی طرف سے عراق کی تاریخی عمارتوں اور یادگاروں کو پہنچائے جانے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں جاری جنگ میں سمارا کے تاریخی محل کی دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس مینار کو امریکی فوج جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی ہے

سمارا کا یہ ایک ہزار سال پرانا تاریخی مینار سیاحوں کے لیے بڑی دلچسپی کا باعث رہا ہے اور اس کا عکس عراق کے کرنسی نوٹوں پر بھی موجود ہے۔

امریکی فوجیوں نے یہ تاریخی یادگار گزشتہ ماہ خالی کر دی تھی۔

ایک اعلی عراقی حکومتی اہلکار کے مطابق امریکی فوجیوں کو اس تاریخی یادگار کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیں تھے۔

عراق کے آثار قدیمہ کے حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکیوں کو اس عمارت کو پہنچے والے نقصان کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سمارا کے محل کی دیواروں میں امریکی فوجی کی موجودگی میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔

اس سے قبل امریکہ کی اتحادی فوج کو بابل کے آثار قدیمہ کو پہنچے والے نقصانات پر بھی تنقید کا نشانہ سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان آثار قدیمہ کو اتحادی فوج
اڈے کے طور پر استعمال کرتی رہی تھی۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد ان آثار قدیمہ پر ہونے والی لوٹ مار کی وجہ ملک کے تاریخی ورثے کے بارے میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد