BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 March, 2005, 09:12 GMT 14:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انٹیلیجنس ناکامی پر کمیشن کی رپورٹ
 
ڈیموکریٹ سینیٹروں نے اس کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے
عراق میں امریکی انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے قائم کمیشن جمعرات کو اپنی رپورٹ پیش کر رہا ہے۔

امریکی حکام کا خیال ہے کہ اس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق اطلاعات سے اختلاف کرنے والی رپورٹوں کو نظر انداز کیا گیا۔

امید کی جا رہی ہے کہ اپنی رپورٹ میں کمیشن تجزیہ نگاروں سے انٹیلی جنس اداروں میں بہتری لانے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے باہمی تبادلے سے متعلق تجاویز طلب کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں یہ بات بھی واضح کی جائے گی کہ عراق پر حملہ کرنے کے لیے خفیہ معلومات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔

تاہم ڈیموکریٹ سینیٹروں نے اس کمیشن پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن صدر بش کا تخلیق کردہ ہے اور اس کے تمام اراکین کا انتحاب بھی صدر بش نے خود کیا تھا۔

اس کمیشن نے اپنی تحقیقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ آیا کہ شمالی کوریا اور ایران پر حملے کی صورت میں انٹیلی جنس ذرائع کامیاب ہوں گے یا نہیں۔ تاہم یہ تحقیق شائع نہیں کی جائے گی۔

تاہم ایک ماہر نے جس سے کمیشن نے رائے طلب کی تھی نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ایران میں انٹیلی جنس کی حالت بہتر ہے لیکن شمالی کوریا میں امریکی انٹیلی جنس بری طرح ناکام ہو سکتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد