BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 March, 2005, 19:53 GMT 00:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہوں گے‘
 
امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے کہا ہے کہ وہ ستمبر گیارہ کمشن کی سفارشات سے بہت متاثر ہوئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے نوئے کی دہائی میں پاکستان کا ساتھ چھوڑ کر اچھا اقدام نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو طالبان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ گیارہ ستمبر کمیشن کی اس سفارش نے ان کو خاص طور پر متاثر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات پر توجہ دینی چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اب ایک ایسی سطح پر پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ کئی سال پہلے ہٹ چکا تھا۔

پاکستانی وزیرِ اعظم شوکت عزیز نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ترجمان نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے بچنے کے ا مریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ طیاروں کی فروخت سے خطے میں سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا اور اسلحے کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو جدید اسلحہ کی فراہمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہ ایک ہی وقت میں پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کا خیال بہت سارے لوگوں کی سمجھ سے بالا تر ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایک ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا مطلب دوسرے کے ساتھ بگاڑ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد