BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 March, 2005, 04:41 GMT 09:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لبنان دھماکہ: 3 ہلاک کئی زخمی
 
دھماکے کے نتیجے میں کمپلیکس کی چھت اڑ گئی
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمال میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کا یہ علاقہ خاص طور پر عیسائی علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ بم نصف رات کے بعد پھٹا اور جس کمپلیکس میں دھماکہ ہوا ہے وہ بیروت سے دس میل جنوب میں واقع ہے۔

گزشتہ چار روز میں یہ دوسرا دھماکہ ہے جو اس عیسائی علاقے میں ہوا ہے جو شام مخالف اور حزب اختلاف کا گڑھ ہے۔

لبنان میں گزشتہ ماہ ایسے ہی ایک دھماکے میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد سے بے چینی ہے اور لبنانی حزبِ اختلاف حریری کے قتل کا ذمہ دار شام کو قرار دیتی ہے۔

سنیچر کو ہبنے والے کار بم دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکہ جس علاقے میں ہوا ہے وہ اپنی شبانہ رونق اور مہنگے بوتیکوں کی بہتات کے باعث مشہور ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد