BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 March, 2005, 17:00 GMT 22:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عرب امارات:’ کیمل کڈ‘پر پابندی
 
اونٹوں کی دوڑ میں اب مشینی یا روبوٹ بچوں کو استعمال کیا جائے گا
اونٹوں کی دوڑ میں اب مشینی یا روبوٹ بچوں کو استعمال کیا جائے گا
متحدہ عرب امارات میں حکومت اونٹوں کی دوڑ میں بچوں کے استعمال پر پابندی کو سختی سے نافذ کرئے گی۔

اونٹوں کی دوڑ خلیجی ملکوں کی مقبول ترین کھیل ہے اور اونٹوں کے مالکوں پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو ان دوڑوں میں استعمال کرتے ہیں۔

اس دوڑ کا اہتمام کرنے والے اور اونٹوں کے مالکان بچوں کا وزن کم رکھنے کے لیے انہیں مناسب خوراک بھی مہیا نہیں کرتے۔

اونٹوں کی دوڑ میں بچوں کو کرائے پر لینے اور انہیں اس دوڑ کے لیے تربیت دینے پر پابندی لگائے جانے کے باوجود اس کی خلاف ورزی عام ہے۔

اونٹوں کی دوڑ میں بچوں کے استعمال پر انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاج کرتی رہی ہیں۔

اس دوڑ میں استعمال ہونے والے بہت سے بچوں کو پاکستان، بھارت اور جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں سے اغواء کر کے یا خرید کے خلیجی ملکوں کو لایا جاتا ہے جہاں ان کو اونٹوں کی دوڑ کے دوران اونٹوں کی پشت سے باندھ دیا جاتا تھا۔

خلیج میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات سے کھیل کے نیک مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد