BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 08:25 GMT 13:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایٹمی پروگرام کے بدلے فوائد پر غور
 
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ترک کرنے کے بدلے میں دیگر فوائد دینے پر غور کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکاٹ میکلیلن نے کہا ہے کہ صدر بش اس ضمن میں ان تجاویز پر غور کر رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے ان کی یورپی سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران زیر بحث آئی تھیں۔

تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ صدر بش اس معاملے پر فیصلہ کب کریں گے؟

فرانس، جرمنی اور برطانیہ، ایران کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ تجارت و ٹیکنالوجی کے میدان کے فائدے حاصل کرنے کے بدلے میں اپنا ایٹمی منصوبہ مستقل طور پر ترک کر دے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی طرف سے تعاون کی صورت میں اُسے بالآخر عالمی ادارہ برائے تجارت کی رکنیت دی جا سکتی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے امریکہ کی طرف سے یورپی منصوبے کی حمایت واشنگٹن کی پالیسی میں ایک اہم موڑ ہو گی۔

یورپی اتحاد نے ایران سے گفت و شنید کی کوشش کی ہے جبکہ امریکہ سخت موقف اپنانے کے حق میں رہا ہے۔

امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بجلی پیدا کرنے کی غرض سے اپنائی گئی ایٹمی ٹیکنالوجی کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری منصوبہ ہر طرح سے پُر امن ہے۔

گزشتہ برس کے اواخر میں ایران نے یورپی اتحاد کے ساتھ اس بات پر اتفاق کر لیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کا منصوبہ منجمد کر دے گا کیونکہ اس عمل کی مدد سے جوہری ہتھیار یا ایٹمی پاور پلانٹ تیار کیے جا سکتے ہیں۔

فرانس، جرمنی اور برطانیہ، ایران کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ تجارت و ٹیکنالوجی کے میدان کے فائدے حاصل کرنے کے بدلے میں اپنا ایٹمی منصوبہ مستقل طور پر ترک کر دے۔

 
 
سیمور ہرش’خبر سچی ہے‘
امریکی صحافی سیمورہرش کا انٹرویو: ویڈیودیکھئیے
 
 
ایران، بش کا ہدف
امریکی کمانڈو چھ ماہ سے ایران میں موجود ہیں
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد