BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 05:48 GMT 10:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بچوں سے مشقت، عالمی ضمیر پر دھبہ
 
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے، یونیسیف نے کہا ہے کہ بچوں سے مشقت اکیسویں صدی میں عالمی ضمیر پر ایک دھبہ ہے اور امیر ملکوں کو اسے ختم کر نے کےلیے مزید اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہر بارہ بچوں میں سے ایک بچہ یا تو غلام کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، یا سپاہی ہے، یا جنسی کاروبار کا شکار ہے یا کسی خطرناک پیشے سے منسلک ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریباً اٹھارہ کروڑ بچے مزدوری کر نے پر مجبور ہیں اور ایسے بچے ستانوے فیصد ترقی پذیر ممالک میں بستے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں بچوں کی مشقت کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ امیر ممالک ان کی امداد میں کم از کم پچاس ارب ڈالرز کا اضافہ کریں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد