BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 04 February, 2005, 02:15 GMT 07:15 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
غرب اردن انخلاء، فلسطینی رہا
 
ایک فلسطینی پولیس افسر غزہ میں
اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غربِ اردن سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اس منصوبے کے تحت اسرائیلی حکومت غرب اردن کی پانچ بستیوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کر دے گی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً پانچ سو قیدیوں کو آئندہ چند دنوں میں رہا کر دیا جائے گا۔ جبکہ چار سو کے لگ بھگ قیدیوں کو کچھ عرصے بعد رہا کیا جائے گا۔

تاہم دونوں جانب مذاکرات شریک نمائندوں کے درمیان اس بات پر اتفاق نہیں ہو سکا کہ کن قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اُن قیدیوں کو رہا نہیں کرنا چاہتا جنہیں اسرائیل پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج غربِ اردن کے تقریباً تمام ہی شہروں پر گزشتہ دو سال سے قابض ہے اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطین کو سکیورٹی کی منتقلی مرحلہ وار ہو گی۔

اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون اور فلسطینی رہنما محمود عباس کے درمیان آئندہ ہفتے مصر میں ملاقات ہونے والی ہے اور یروشلم سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ اعلان ایک دوسرے پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد