BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 31 January, 2005, 09:42 GMT 14:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق سے فوجی انخلاء کب ہو گا؟
 

 
 
عراق کے عبوری وزیر داخلہ فلاح النقیب کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں آئندہ اٹھارہ ماہ میں عراق کو غیر ملکی افواج کی صرورت نہیں رہے گی۔

برطانوی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں عراقی عوام خود پر انحصار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

واشنگٹن میں تمام اہلکار ’ایگزٹ سٹریٹیجی‘ یعنی انخلاء کی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں لیکن اس کا عوامی سطح پر ذکر کسی کو بھی نہیں پسند۔

مگر سوال یہ ہے کہ عراق میں موجود امریکی اور دیگر غیر ملکی فوجیں علاقہ خالی کرنے کا آغاز کب اور کیسے کریں گی؟

بش انتظامیہ کے لیے عراق کی سیاسی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

زوگبی کے ایک سروے کے مطابق ساٹھ سے اسی فیصد عراقی حکومت کی تشکیل کے بعد ملک سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے خواہشمند ہیں۔

تاہم امریکیوں کی پالیسی یہ ہے کہ عراق میں تعینات امریکی فوج کی تعداد اس وقت گھٹائی جائے جب نئی عراقی سکیورٹی فورسز مزاحمت سے نمٹنے کے قابل ہو جائیں۔

سینیٹ میں نامزدگی کی منظوری کے لیے ہونے والی سماعت کے دوران امریکہ کی نئی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا تھا کہ عراقی مسلح فوج ایک لاکھ بیس ہزار سپاہیوں پر مشتمل ہے۔

تاہم آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ عراقی فوجیوں کی تعداد سے متعلق وزیر خارجہ کا بیان گمراہ کُن ہے۔

واشنگٹن میں ’سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں پوری طرح تربیت یافتہ اور ہر طرح کے اسلحے سے لیس فوجیوں کی تعداد محض گیارہ ہزار ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چند عراقی فوجی دستے ہی ایسے ہیں جو امریکی مدد کے بغیر مزاحمت کاروں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

عراق کے حالیہ انتخابات میں ووٹروں کی بڑی تعداد اور الیکشن کے روز پُرتشدد واقعات میں کمی سے شاید یہ امید بندھے گی کہ امریکی فوج عراق سے جلد واپس جانا شروع ہو جائے۔ تاہم یہ بات یقینی ہے کہ وہ موجودہ سال عراق ہی میں رہے گی اور اس بات کا بھی خاصا امکان ہے کہ امریکی بری دستے دو ہزار چھ میں بھی فرائص کی ادائیگی میں مصروف رہیں گے۔

 
 
عراقعراق کےحساس علاقے
عراق کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی نقشہ
 
 
عراق’ووٹ ضرور ڈالیں گے‘
الیکشن سے چند گھنٹے قبل،عراق میں کیاہورہا تھا
 
 
شہریوں کی ہلاکتیں
عراق میں اتحادی فوجی زیادہ ہلاکتیں کر رہے ہیں
 
 
عراق: کون کیا ہے؟
عراق کا نیا سیاسی ڈھانچہ کئی گروہوں کا مجموعہ
 
 
عراقعراق ٹائم لائن
عراق میں گزشتہ ایک صدی کے اہم واقعات
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد