BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 13:34 GMT 18:34 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شیرون عباس سے مطمئن ہیں
 
اسرائیلی وزیرِاعظم ایریل شیرون
اسرائیلی وزیرِاعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب فلسطینی رہنما محمود عباس کی جانب سے تشدد کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

فلسطینی رہنما محمود عباس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ مشترکہ جنگ بندی کی تجویز پر جلد از جلد عمل کرے۔

محمود عباس نے امریکی نمائندے ولیم برنز سے ملاقات کے بعد کہا کہ موجودہ صورتحال زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔

فلسطینی گروہ اس جنگ بندی پر عارضی طور راضی ہو چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران شدت پسند حملوں میں خاصی کمی آئی ہے۔

دریں اثناء غزہ کے علاقے میں فلسطینی میونسپل کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ انتخابات فلسطینی علاقوں میں مرحلہ وار انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد