BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 January, 2005, 02:56 GMT 07:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خود کش حملوں میں بیس ہلاک
 
جب دھماکہ ہوا تو مسجد میں عید کی وجہ سے کافی لوگ جمع تھے
بغداد میں عید کے روز دو خود کش بم حملوں میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان دونوں دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شیعہ مسلمانوں کی تھی۔

پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب شیعہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عید کی نماز کے بعد مسجد سے باہر آ رہے تھے۔ایک خود کش حملہ آور نے کار کو دھماکہ سے آڑا دیا جس میں چودہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسرا دھماکہ بغداد کے جنوب میں ہوا جب ایک شیعہ خاندان میں شادی کی تقریب میں ایک ایمبولینس گاڑی میں دھماکہ ہوا جس سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق میں شیعہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شدت پسند ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ دھماکہ شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی کے اس بیان کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے شیعہ مسلمانوں کی یہ کہہ کر مذمت کی تھی کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر عراقیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

نمازِ سحر کے بعد ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے باہر کھڑی کئی گاڑیاں جل گئیں۔

ایک ہفتے میں بغداد میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں یہ دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی ایک شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا تھا لیکن اس میں انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہوا تھا۔

تیس جنوری کو عراق میں امریکی سرپرستی میں عام انتخابات ہو رہے ہیں لیکن ان سے قبل عراق میں شیعہ مسلمانوں پر دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد