BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 21 January, 2005, 01:06 GMT 06:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’جنگ سالوں تک جاری رہے گی‘
 
عراق میں سرگرم القاعدہ کے رہنما ابومصائب الزرقاوی نے کہا ہے کہ عراق میں جنگ سالوں تک جاری رہے گی۔

ایک آڈیو ٹیپ میں جس میں مبینہ طور پر ابومصائب الزرقاوی کی آواز ہے، کہا گیا ہے کہ جنگوں کا فیصلہ دنوں یا ہفتوں میں نہیں ہوتا اور اس کے لیے صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

ابومصائب الزرقاوی کی یہ پہلی ایسی تقریر ہے۔ اس سے پہلے اسامہ بن لادن اور امن الظہوری کے بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔

ابومصائب الزرقاوی نے کہا ہے کہ جہاد کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے لمبے عرصے تک میدان جنگ میں رہنے کاحوصلہ ہونا چاہیے۔

ابومصائب الزرقاوی نے اپنی تقریر میں عراق کے شیعہ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بقول امریکی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

اردنی نژاد ابو مصائب کی گرفتاری پر امریکہ نے 25 ملین ڈالر کی رقم رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب عراق میں تشدد کے واقعات میں کئی برطانوی اور عراقی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بصرہ کے قریب کار بم دھماکے میں کئی برطانوی فوجی زخمی ہو گئے ۔

ادھر موصل میں امریکی اور عراقی فوجی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب انہوں نے شہر کے اندر ایک چوکی قائم کرنے کی کوشش کی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد