BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 07 January, 2005, 11:32 GMT 16:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
440 برطانوی ہلاک یا لاپتہ
 
جیک سٹرا نے کہا کہ سونامی سے مرنے والوں کی شناخت کا کام انتہائی صبر آزما ہے
جیک سٹرا نے کہا کہ سونامی سے مرنے والوں کی شناخت کا کام انتہائی صبر آزما ہے
برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کہا ہے کہ سونامی میں کم از کم چار سو چالیس برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

جیک سٹرا نے تھائی لینڈ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین سو اکانوے برطانوی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو کچھ دن اور اذیت برداشت کرنی پڑے گی کیونکہ لاشوں کو شناخت کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیس ملکوں سے ماہرین لاشوں کی شناخت کے کام میں مصروف ہیں۔

جیک سٹرا نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کا کام اور لواحقین کا اضطراب بہت صبر آزما کام ہیں۔

لاشوں کی شناخت کرنے والے ماہرین نے کہا کہ مردہ خانوں میں ہزاروں کی تعداد میں لاشیں پڑی ہیں اور ان میں بہت سے لوگوں کی قومیت کا تعین کرنا بہت مشکل کام ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ تھائی لینڈ کے تفریحی مقام پھوکیٹ میں مرنے والے برطانوی شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بہت سی لاشیں جن کا شناخت کیا جانا مشکل ہے اب بھی مردہ خانوں میں لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں پانچ سو کے قریب لاشوں کو شناخت کے لیے لایا گیا۔


جیک سٹرا نے کہا کہ ان برطانوی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کی گئی جن کے بارے میں کوئی شہادت ملی ہے کہ انہیں طوفان کے وقت پانی میں دیکھا گیا تھایا پھر وہ کسی ایسی عمارت میں یا اس کے قریب تھے جو طوفان سے تباہ ہو گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سے لاپتہ افراد کی موت کی تصدیق شاید کبھی نہ ہو سکے۔

تھائی حکام نے کہا ہے کہ چین نے لاشوں کی شناخت کے لیے اپنی لیبارٹریوں کے استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعہ کو بہت سی لاشوں کو شناخت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔

 
 

بحرہند کاطوفان، ایک لاکھ سے زیادہ ہلاک
 
 
سونامی کی روداد
سونامی: زلزلے سے تباہی تک
 
 
سونامی سے اب تک
تباہی کے بعد کی صورتحال، تصاویر میں
 
 
سونامی متاثرینمافیا کی زد میں
سونامی کے بعد بچوں کو لاحق خطرات
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد