BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
منڈیلا کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے
 
مکگاتھو منڈیلا
مکگاتھو منڈیلا ایڈز کے مریض تھے
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے کہا ہے کہ ایڈز کے باعث ان کے بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے۔

منڈیلا کے چون سالہ بیٹے مکگاتھو منڈیلا کی حالت کئی ہفتے سے تشویشناک تھی اور وہ جوہانسبرگ کے ہسپتال میں داخل تھے۔

نیلسن منڈیلا نے کہا ہے کہ افریقہ میں ایڈز کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے نئی کوششوں کی ضرورت ہے۔

منڈیلا کے چھوٹے بیٹے تھمبیکائل نسل پرستی کے دور میں منڈیلا کی حراست کے دوران ہی ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

نیلسن منڈیلا
نیلسن منڈیلا کے چھوٹے بیٹے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تھے

نسل پرست حکومت نے منڈیلا کو اپنے بیٹے کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

منڈیلا نے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دی تھیں۔

سابق صدر کی تین بیٹیاں حیات ہیں جن میں سے ایک ان کی پہلی شادی جبکہ دو ونی منڈیلا کے ساتھ ان کی دوسری شادی میں سے ہیں۔

منڈیلا کی پہلی بیوی کا انتقال گزشتہ برس ہو گیا تھا۔

ان کی بہو اور مکگاتھو کی بیوی بھی گزشتہ برس نمونیے کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد