BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 December, 2004, 03:51 GMT 08:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چوکی پر حملہ، پندرہ امریکی فوجی زخمی
 
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں مزاحمت کی طرف سے امریکی فوج پر حملے کے بعد پچیس مزاحمت کاروں کوہلاک کردیا ہے۔

امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ مزاحمت کاروں نے امریکی چوکی اور امریکی گشتی دستے پر حملے کیے جس میں پندرہ امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی فوجی چوکی پر حملے کے بعد جب فوجی دستہ وہاں پہنچا تو پچاس کے لگ بھگ مزاحمت کاروں نے اس پر حملہ کردیا۔ امریکی فوجی دستے نے مدد کے لۓ ہوائی جہاز طلب کرلیے۔

ایک ہفتہ قبل مزاحمت کاروں نے موصل کے قریب امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تھا جس میں پندرہ امریکی فوجیوں سمیت بائیس لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

فلوجہ پر امریکی آپریشن کے بعد موصل کے قریب مزاحمت کاروں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ تیس جنوری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے موصل میں مزید فوج بھیجی جائے گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد