BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 December, 2004, 06:02 GMT 11:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بغداد میں دھماکہ، 28 ہلاک
 
بغداد میں ایک مکان میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اٹھائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اس مکان پر چھایہ مارا تھا۔ اس دھماکے کی وجہ سے تین دوسرے مکان بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز پہلے ہی دارالحکومت بغداد کے شمال میں مختلف حملوں میں عراقی سکیورٹی فورس کے تیس اہلکار مارے گئے تھے۔

ان حملوں کے بعد آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر اردن کے شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی سے وابستہ ایک گروہ نے پیر کے روز اہل تشیع کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما عبدالعزیز الحکیم کے دفتر پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا تھا جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم مسٹر الحکیم کو کوئی گزند نہیں پہنچی تھی

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد