BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 11:20 GMT 16:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حماس کے دو اراکین ہلاک
 
دوسری تحریک انتفادہ کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے
دوسری تحریک انتفادہ کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں دو فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے دو افراد پر فائرنگ کی جو بروجی پناہ گزیں کیمپ کے قریب فصیل کے ساتھ رینگتے ہوئے گزر رہے تھے۔

اسلامی شدت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس کے دو اراکین اسرائیلی فوجی ٹھکانے کے قریب بم نصب کرتے وقت مارے گئے ہیں۔

سنیچر کے روز اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین میں ایک سینیئر فلسطینی شدت پسند کو ہلاک کردیا تھا۔

فلسطینی طبی ذرائع نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام ابو کمال بتایا تھا جو جنین میں الاقصیٰ بریگیڈ کے سربراہ کے چیف لیفٹننٹ تھے۔

سنیچر کے روز فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا تھا کہ ستمبر دو ہزار سے شروع ہونے والی فلسطینی تحریک انتفادہ کے دوران چار ہزار چھ سو چوالیس فلسطینی اور نو سو ستر اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد