BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 10 December, 2004, 05:58 GMT 10:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کتے لاشوں کو بھنبھوڑتے رہے ہیں‘
 
امریکی فوجی اور آوارہ کتے
فلوجہ میں اب بڑا خطرہ کتوں سے ہے
عراقی ہلال احمر عراق کے شہر فلوجہ میں امدادی کام شروع کرنے کے لیے آج امریکی فوج سے مذاکرات کرے گی۔

ریڈ کراس کے ایک افسر کا کہنا ہے جنگ کے دوران ہر عمارت متاثر ہوئی ہے اور بہت سے کھنڈر بن چکی ہیں۔

تنظیم کے ذرائع کے مطابق شہر میں اس وقت بھی سینکڑوں لاشیں بے گور و کفن پڑی ہیں۔

شہر کے کتے ان میں سے کئی لاشوں کو بھنبھوڑتے رہے ہیں۔ شہر کے کم سے کم ڈھائی لاکھ مکیں اپنے گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی واپسی میں شہر میں موجود پاگل کتے ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ حالانکہ بہت سے کتوں کو مارا جا چکا ہے۔

عراقی ہلال احمر کو گزشتہ ہفتے شہر سے چلے جانے کو کہاگیا تھا۔ اس کے کارکن شہر میں جاکر بچے کچھے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر عراق کی اکثریتی شیعہ آبادی کے نمائندوں نے جنوری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے بائیس سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک وسیع اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔شیعہ رہنما آیت اللہ علی سیستانی کی قیادت میں قائم اس اتحاد نے 228 امیدواروں کی فہرست پیش کی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد