BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 November, 2004, 11:35 GMT 16:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
موصل میں بڑا فوجی آپریشن
 
موصل کے جنوب میں ایک امریکی بیس پر راکٹوں سے حملہ بھی کیا گیا۔
عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک ہزار سے زیادہ امریکی فوجیوں نے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔

شہر کو ملانے والے تمام پانچ پلوں کو سیل کردیا گیا ہے اور امریکی فوج شہر میں داخل ہوکر ان پولیس سٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال رہی ہے جن پچھلے ہفتے مزاحمت کاروں نے قبضہ کر لیاتھا۔

امریکی ہیلی کاپٹر اور جنگی طیاروں نے شہر کے اوپر پرواز کے بعد وہاں سے دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق موصل کے جنوب میں ایک امریکی بیس پر راکٹوں سے حملہ بھی کیا گیا ہے اور دو پولیس سٹیشنوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف بغداد میں کے شمال میں ایک امریکی فوجی قافلے پر حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے عراق کی عبوری پارلیمینٹ کے ڈپٹی سپیکر ناصر عائف کو گرفتار کرلیا ہے۔ مسٹر ناصر کی جماعت عارقی اسلامک پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور مسٹر ناصر کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

عراقی اسلامک پارٹی نے، جو سنی مسلمانوں کی جماعت ہے، پچھلے ہفتے فلوجہ میں امریکی آپریشن کے خلاف احتجاجاً حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد