BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 November, 2004, 18:12 GMT 23:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سپین دھماکے: نابالغ کو چھ سال قید
 
سپین کے ایک سولہ سالہ باشندے کو گیارہ مارچ کو سپین میں ٹرین بم دھماکوں کے جرم میں حصہ دار قرار دیتے ہوئے چھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا تھا اس نے کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد دھماکے کرنے والوں کو پہنچایا تھا۔ ان دھماکوں میں اکیانوے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

نوجوان مجرم جو عدالت میں اپنی ماں کے ساتھ آیا، ان اٹھارہ مشتبہ افراد میں شامل تھا جنہیں مارچ کے دھماکوں کے بعد حراست میں لیا گیا اور جن کے مقدمے عدالتوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

بعض ہلاک ہونے والوں کے اقرباء اس وقت عدالت میں رو پڑے جب مجرم کو سزا سنائی جا رہی تھی۔ ان میں سے بعض کا کہنا تھا کہ یہ سزا کافی نہیں ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق مقدمے کی کارروائی کافی تیزی سے کی گئی ہے۔

مجرم نے عدالت میں اپنے جرم کا اقرار اسی وقت کر لیا تھا جب اس کے خلاف مسلح گروپوں سے تعلق رکھنے اور دھماکہ خیز مواد چرانے کے الزام لگائے گئے تھے۔

لوگوں کو اس عدالتی کارروائی تک رسائی حاصل تھی تاہم مجرم کو ایک سکرین کے پیچھے بٹھایا گیا تھا تا کہ دورانِ سماعت اس کی شناخت نہ ہو سکے۔ جب جج نے مجرم سے پوچھا کہ کیا وہ اپنا جرم اور اس پر ملنے والی سزا کو قبول کرتا ہے تو اس نے اثبات میں جواب دیا۔

مجرم کا تعلق خانہ بدوشوں سے ہے لیکن اس کا نام اس لیے ظاہر نہیں کیا گیا کہ وہ ابھی بالغ نہیں ہے۔ اس نے اقرار کیا تھا کہ کام کے لیے اسے بارہ سو ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد