BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 November, 2004, 13:08 GMT 18:08 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مزاحمت جائز ہے، سعودی فتوٰی
 
سعودی عرب
سعودی عرب میں چھبیس علماء کی جانب سے جاری کیے گئے ایک فتوٰی میں اتحادی افواج کے خلاف عراقی مزاحمت کو جائز قرار دیا گیا ہے۔

علماء اور تبلیغ کرنے والوں نے عراقی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو جائیں اور اتحادی افواج کو عراق سے باہر نکال دیں۔

یہ فتوٰی ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے اور اس پر کئی سنی العقیدہ مسلمان علماء کے دستخط موجود ہیں۔ دستخط کرنے والوں میں اواد القرنی، سلمان العودہ اور سفار الحوالی جیسے علماء بھی شامل ہیں۔ ان تینوں علماء کو انیس سو نوے میں سعودی حکومت نے قید کر دیا تھا اور بعد میں زبان بندی کے حکم کے ساتھ رہا کیا گیا تھا۔

اس فتوٰی میں مسلمانوں کو عراق میں جنگ شروع کرنے کو نہیں کہا گیا ہے بلکہ ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں اپنے عراقی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد