BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 November, 2004, 09:11 GMT 14:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سمارا میں 40 سے زائد ہلاکتیں
 
یہ کار بم حملے یکے بعد دیگرے کیے گئے ہیں
بغداد کے شمال میں سمارا شہر میں چار کار بم حملے ہوئے ہیں جن میں 43 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے کہنا ہے ایک دھماکہ میئر کے دفتر کے باہر ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ عراقی نیشنل گارڈز کی قائم کردہ ایک چوکی کے پاس ہوا۔ امریکی فوج کے ایک قافلے پر بھی حملہ کیا گیا۔بظاہر ان حملوں کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ان میں عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔

سیکورٹی افواج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع ہے۔

عراقی حکومت اب سے پہلے تک یہ کہہ کر سمارا کی مثال دیتی رہی ہے کہ یہاں پر باغیوں کو بہت اچھی طرح سے کنٹرول کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں امریکی اور عراقی فوج نے اس شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

مزاحمت کاروں نے سمار میں اکثر عراقی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ لوگ امریکیوں کی امداد کر رہے ہیں۔

سمارا شہر بغداد سے پچانوے کلومیٹر دور ہے اور اس کی آبادی دو لاکھ ہے۔ یہاں بھی امریکی سالاری میں عراق پر حملہ کرنے والی فوج کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔

سمارا میں کار بم حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکی افواج فلوجہ شہر پر ایک بڑا حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد