BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 25 October, 2004, 04:33 GMT 09:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
یہودی آبادکاروں کے لیے معاوضہ
 
یہودی بستیوں کو خالی کرنے کے فیصلے پر ایریل شیرون کو سخت مخالفت کا سامنا ہے
اسرائیل کی کابینہ نے ایک مجوزہ قانونی بل کو منظور کیا ہے جس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم یہودی بستیوں کو خالی کرنے والوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ اس بل پر منگل کو غور کرئے گی۔ مجوزہ قانون میں کہا گیا کہ یہودی آباد کاروں کی علاقے چھوڑنے کے عوض معقول معاوضہ دیا جائے گا۔

نقشۂ راہ کی شرائط کے تحت اسرائیل کو غزہ میں ان تمام یہودی بستیوں کو ختم کرنا ہے جو اس زمین پر واقع ہیں جو انیس سو سڑسٹھ کی جنگ کے بعد اسرائیل کے قبضے میں آ گئی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون کے یہودی بستیوں کو خالی کرنے کے فیصلے سے ان کی کابینہ میں تفرقہ بڑھ گیا ہے ۔ یہودی بستیوں کو خالی کرنے کے مجوزہ بل کو کابیینہ تیرہ وزیروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ چھ وزیرں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

اس مجوزہ قانون میں لکھا گیا ہے کہ جو یہودی آباد کار بستیوں سے نکلنے سے انکار کریں ان کو سزا دی جائے گی۔

سخت گیر موقف رکھنے والوں نے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون کے بستیاں ختم کرنے کے منصوبے شدید مخالف کی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ منگل کواس مـجوزہ بل پر غور کرئے گی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد