BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 October, 2004, 13:07 GMT 18:07 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عرفات صحت مند ہیں: ارکات
 
یاسر عرفات کو آپریشن کی ضرورت نہیں: صائب ارکات
یاسر عرفات کو آپریشن کی ضرورت نہیں: صائب ارکات
فلسطینی رہنما یاسر عرفات نے اتوار کو فلسطین کی قومی سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

ان دنوں اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی صحت کے بارے زبردست قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

سنیچر کو تیونس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے یاسر عرفات کا معائنہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے یاسر عرفات کے معائنے کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

قبل ازیں مصری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی ان کا معائنہ کر چکی ہے۔ ان کے بقول یاسر عرفات ’وائرل انفیکشن‘ میں مبتلہ ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک بیان دیتے ہوئے صائب ارکات نے اسرائیلی اخباروں میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی کہ یاسر عرفات کو اپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسر عرفات اتوار کی قومی سلامتی کونسل میں ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد