BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 22 October, 2004, 15:51 GMT 20:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
روس نے کیوٹو معاہدہ منظور کرلیا
 
ماہرین کا خیال ہے کہ کیوٹو معاہدے کے نافذ ہونے سے عالمی حدت میں ہونے والے اضافے کو روکا جاسکے گا۔
روس کی پارلیمنٹ’ ڈوما‘ کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ ’کیوٹو پروٹوکول‘ کی توثیق کے بعد اس پر عمل درآمد کے راستے میں آخری رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

کیوٹو پروٹوکول دنیا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

امریکہ کی طرف سے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کے بعد اسے دنیا میں نافذ العمل بنانے کے لیے سارا دارومدار روس کی حمایت پر تھا۔

امریکہ نے تین سال پہلے کیوٹو پروٹوکول پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کیوٹو پروٹوکول کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔اس معاہدے پر روسی صدر کے دستخط ہونے کے بعد یہ معاہدہ نافذ العمل ہو سکے گا۔

روس کی طرف سے معاہدے کی توثیق کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جتنے ملکوں کے دستخط کی ضرورت ہے وہ پوری ہو جائے گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد عالمی حدت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انیس سو ستانوے میں اس معاہدے کے آغاز پر بعض ملکوں کے نزدیک کیوٹو پروٹوکول ایک ماحولیاتی معاہدے کی بجائے تجارتی مواقع کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد