BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 03:39 GMT 08:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چینی کان میں دھماکہ: 56 ہلاک
 
چین میں کوئلے کی کان میں گیس سے ہونے والے ایک دھماکے میں چھپن افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہینان کے صوبے میں زنمی شہر میں کان میں ہونے والے اس دھماکے کے بعد ایک سو پچاس مزدور کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کیسے ہوا۔

جب دھماکہ ہوا اس وقت کوئلے کی کان میں چار سو ے زیادہ مزدور کام کر رہے تھے۔ امدادی کارکن اس دھماکے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

چین دنیا کا کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ تاہم چین میں کان کنوں کی حفاظت کا ریکارڈ خراب ہے۔ چینی حکومت نے حالات بہتر بنانے کا وعدہ تو ضرور کیا ہے لیکن اعداد و شمار کے مطابق صرف اس سال اب تک تین ہزار سے زیاد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد