BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 13:13 GMT 18:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افغانستان: ملیشیا کمانڈر ہلاک
 
شمالی افغانستان میں منشیات کی پیداوار کے ایک بڑے علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر ملیشیا کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی کے چیف فضل احمد نظاری نے بتایا کہ مسلح افراد نے بدھ کی رات ایک مقامی ملیشیا رہنما کمانڈر اسلم اور ان کے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فضل احمد نظاری نے کہا کہ فوج کو تفتیش کی غرض سے ضلع جرم بھیجا گیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

حملے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے لیکن نامہ نگاروں کے مطابق اس واقعہ کی وجہ جمیعت اسلامی میں متصادم دھڑوں کی کشیدگی یا منشیات کی سمگلنگ پر تنازعہ ہو سکتی ہے۔

جمیعت اسلامی نامی مسلح دھڑے کا شمالی افغانستان کے بیشتر علاقے پر غلبہ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد