BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 October, 2004, 12:26 GMT 17:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: گرجا گھروں پر حملے
 
بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ گرجا گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

تمام دھماکے تقریباً ایک گھنٹہ کے وقفے میں ہوئے البتہ ماہِ رمضان کے آغاز پر ہی ہونے والے ان دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے پہلے اگست میں بغداد کے چار اور شمالی شہر موصل کے ایک گرجا گھر پر کیے گئے بم حملوں کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حالیہ دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

عراق میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ عیسائی آباد ہیں۔ صدام حسین کی برطرفی کے بعد بہت سے عیسائی ہمسایہ ممالک کی رخ کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بغداد میں واقع ایک ہسپتال کے باغ میں گرنے والے مارٹر گولے کے نتیجے میں ہسپتال کا ایک ملازم ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد