BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 20:45 GMT 01:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اسرائیلی حملہ جاری 10 فلسطینی ہلاک
 
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے غزہ میں جو بڑی کارروائی شروع کی تھی اس میں شدت آتی جارہی ہے اور مزید اسرائیلی ٹینک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

اس کارروائی کے دوران حماس کے دو کمانڈروں سمیت دس فلسطینی مزید ہلاک ہوئے ہیں اور حماس نے کہا کہ وہ جوابی کارروائی کرے گی۔

حماس کا کہنا ہے کہ ان کے رہنماؤں کی کار کو اسرائیل کے ہواحملے میں نشانہ بنایا گیا اور کار دھماکے سے اڑ گئی۔

اس سے پہلے سولہ فلسطینیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی جبکہ جمعہ کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں تین اسرائیلی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج علاقے میں یہ کہہ کر آئی تھی کہ وہ فلسطینی علاقوں سے داغے جانے والے راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔

دو سال میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اسرائیلی ٹینک جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے وسط تک آگئے ہوں۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون نے بدھ کو اس وقت مزید اسرائیلی فوج غزہ بھیجنے کا حکم دیا تھا جب فلسطینی علاقے سے چلائے جانے والے راکٹوں سے قریب کے اسرائیلی قصبے سڈیروٹ میں دو بچے مارے گئے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد