BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 September, 2004, 13:27 GMT 18:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایف بی آئی کو مترجم درکار
 
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کہتے ہیں ادارے کے کام میں بہتری لائی جا رہی ہے
امریکہ میں ایک وفاقی آڈٹ رپورٹ کے دوران پتہ چلا ہے کہ ایف بی آئی کے پاس ممکنہ مشتبہ دہشت گردوں کی اتنی طویل گفتگو ٹیپ پر ریکارڈ ہے کہ اسے سننے میں لاکھوں گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد اب تک ایف بی آئی نے ایک لاکھ تیئیس ہزار گھنٹوں کی گفتگو ریکارڈ کر رکھی ہے لیکن اسے ابھی تک نہ سنا گیا ہے اور نہ اس کا ترجمہ ہی کیا گیا ہے۔

اب اس کام کے لیے ایف بی آئی اردو، عربی، فارسی اور پشتو زبان کے ماہرین بھرتی کر رہا ہے۔

گزشتہ تین برس میں ایف بی آئی میں زبان کے ماہرین کی تعداد آٹھ سو تینتیس سے بڑھ کر ایک ہزار دو سو چودہ تک پہنچ گئی ہے اور ادارے کا کہنا ہے کہ جلد از جلد مزید ماہرین کو بھرتی کرنا چاہتا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کہتے ہیں کہ اس مسئلے میں ایک مشکل ایسے لوگوں کو تلاش کرنا ہے جو اپنے کام کے ماہر بھی ہوں اور سیکورٹی کے تقاضے بھی پورے کرتے ہوں۔

اس کے علاوہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ ادارے کے پاس ایسی معلومات جمع رکھنے کے لیے کمپیوٹروں کی تعداد بھی کم ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ادارے نے وہ مواد جو نگرانی کے دوران حاصل کر کے کمپیوٹر کی ڈسک میں محفوظ کیا گیا تھا، جگہ کی قلت کے باعث ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

گیارہ ستمبر سے پہلے ایف بی آئی کو دو ایسے پیغام ملے تھے جن کا ترجمہ گیارہ ستمبر کے کئی دن بعد کیا گیا۔ ان میں ایک پیغام یہ تھا ’میچ شروع ہونے والا ہے۔‘ ان حملوں کے بعد سے ایف بی آئی کو دی جانے والی رقم ستر ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد