BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 September, 2004, 12:48 GMT 17:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایران: احتجاجی بلاگروں میں اضافہ
 
ایران میں انٹرنیٹ پر بلاگ یا انٹرنیٹ لکھنے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے لیکن انٹرنیٹ کے بیشتر صارفین میڈیا پر حکومتی سنسرشپ کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے سینکڑوں صارفین نے اپنے بلاگز کو ان اخبارات اور ویب سائٹس کا نام دینا شروع کر دیا ہے جنہیں حکام نے بند کر دیا ہے۔

انہوں نے ان ویب سائٹوں کی خبریں اپنے ذاتی بلاگز میں لکھ کر انٹرنیٹ پر شائع بھی کرنی شروع کر دیں۔

کینیڈا میں ٹورانٹو یونیورسٹی کے طالب علم اور کافی عرصے سے بلاگ لکھنے والے حسین دراکھشک نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج بظاہر علامتی دکھائی دیا لیکن وہ ایرانی حکام پر واضح کرنا چاہتے تھے کہ ’وہ انٹرنیٹ کے سلسلے میں وہ قدم نہیں اٹھا سکیں گے جو انہوں نے میڈیا کے خلاف اٹھایا۔‘

انہوں نے لوگوں کے ردِ عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سخت گیر ایرانیوں کی طرف سے مجھ پر کی گئی ذاتی تنقید اس بات کا ثبوت ہے کہ حکام کو بلاگ لکھنے والوں کی طرف سے کیے گئے احتجاج پر یقیناً پریشانی لاحق ہے۔‘

ایران میں اصلاح پسندوں کی تین ویب سائٹس امروز، روداد، اور بام داد کو حکام نے بلاک کر دیا تھا لیکن اس ماہ کے اوائل میں یہ ویب سائٹس مختصر شکل میں انٹر نیٹ پر دوبارہ دکھائی دیں۔

تاہم بعض اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام قومی انٹرنیٹ تشکیل دینے کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں۔ یہ سہولت صرف ایران میں میسر ہو گی اور اس کا باقی دنیا کے انٹرنیٹ سے تعلق نہیں ہو گا۔

اس اقدام کے باعث ایرانی صارفین صرف ان ویب سائٹوں کو دیکھ سکیں گے جن کی حکومتی سطح پر اجازت ہو گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد