BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 September, 2004, 03:51 GMT 08:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدیم مصر میں انسانوں کی طرح جانوروں کی لاشوں کو بھی حنوط کیا جاتا تھا اور یہ طریقہ اتنا ہی پیچیدہ تھا جتنا کہ انسانوں کو حنوط کرنے کا۔

اس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مصری اپنے پالتو جانوروں کو بھی اتنی ہی حفاظت اور احتیاط سے حنوط کیا کرتے تھے جتنا انسانوں کو۔ قدیم مصر میں یہ خیال پایا جاتا تھا کہ جانوروں کو بھی اگلے جہان کا سفر درپیش ہے۔

حنوط کرنے سے قبل جانوروں کے جسم کے اعضاء اتار لیے جاتے اور ان پر طرح طرح کی پٹیاں باندھ دی جاتیں۔ بعد میں ان پر انواع و اقسام کا کیماوی مواد لگایا جاتا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

کہا جاتا ہے کہ مصریوں نے جن جانوروں کو بہت زیادہ حنوط کیا ہے ان میں گائے، مگرمچھ، بچھو، سانپ اور کہیں کہیں شیر بھی شامل ہیں۔

برسٹل یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ایورشیڈ اور کچھ دوسرے ماہرین نے بلی، باز اور چند دیگر پرندوں کی حنوط شدہ لاشیں دیکھی ہیں اور ان میں لگے ہوئے خاص کیماوی مواد کا تجزیہ کیا ہے۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ یہ مواد خاصے پیچیدہ مسالے پر مشتمل تھا اور ایسے ہی مسالے سے انسانوں کی لاشوں کو حنوط کیا جاتا تھا۔

چونکہ مصریوں کے نزدیک جانور بہت اہم حیثیت رکھتے تھے لہذا وہ ان کو حنوط کرتے وقت احترام کو بالائے طاق نہیں رکھتے تھے بلکہ ان جانوروں کی ’عزت‘ کا خاص خیال رکھا جاتا تھا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ حنوط کیے جانے والے جانوروں کی چار قسمیں تھیں۔ ایک وہ جنہیں قبروں میں مردے کے سرہانے اس لیے رکھتے تھے کہ وہ خوراک کا کام دیں گے، دوسرے مرنے والے کے پالتو جانور ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ ان جانوروں کو بھی مرنے کے بعد حنوط کر دیا جاتا جو کسی نہ کسی طرح کسی مذہب سے وابستہ ہوتے تھے۔ حنوط ہونے والے جانوروں کی چوتھی قسم وہ تھی جسے دیوتاؤں کے سامنے قربانی کے لیے پیش کیا جاتا تھا۔

بعض حالتوں میں جانوروں کو مرنے کے بعد نہیں بلکہ پہلے ہی حنوط کر دیا جاتا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد