BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 September, 2004, 12:11 GMT 17:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت‘
 
دونوں ملکوں بات چیت جاری رکھنے کے بارے میں پرعزم
دونوں ملکوں بات چیت جاری رکھنے کے بارے میں پرعزم
بھارت اور پاکستان کے وزراء خارجہ نے نئی دہلی میں دو روزہ مذاکرات کے پہلے دن بات چیت کو مسئلہ کشمیر پر مرکوز رکھا۔

تین سال میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ ہونے والے ان مذاکرات میں حکام کے مطابق مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔

مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس دوران پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری اور ان کے بھارتی ہم منصب نٹور سنگھ نے علیحدہ علیحدہ بھی ملاقات کی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ مسعود خان نے کہا کہ پہلے دن مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی۔
دونوں وزراء خارجہ نے بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کو دوسرا دورہ پیر کے دن ہو گا۔

نئی دہلی سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ فریقین ان مذاکرات کے نتیجے میں کسی بڑے فیصلہ کی توقع نہیں کر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو بنیادی قرار دے کر اس پر بات چیت کرنا چاہتا ہے جب کے بھارت تمام مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد