BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 September, 2004, 07:03 GMT 12:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ٹرمینیٹر کے ہیرو کا ہیرو کون؟صدر بش
 
کیلیفورنیا کے گورنر اور ہالی وڈ کے سابق سٹار آرنلڈ شیوازنیگر نے ریپیبلیکن پارٹی کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر جارج بش کی قیادت اور کردار کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

شیوازنیگر اور صدر بش کی اہلیہ لارا جارج بش کے لیے جو دوسری مرتبہ امریکی منصبِ صدارت کے امیدوار ہیں، حمایت حاصل کرنے کی غرض سے پارٹی کے کنوینشن میں موجود تھے۔

لارا بش نے اپنے شوہر کے کئی اوصاف کا بالخصوص ذکر کیا اور ووٹروں پر زور دیا کہ وہ آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں صدر بش ہی کو ووٹ دیں۔

ادھر صدر بش نے جو اپنی انتخابی مہم پر ہیں، دہشت گردی ک خلاف جنگ میں فتح نہ پانے والے بیان کا اثر کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے ہالی وڈ کے سابق سٹار اور ٹرمینٹر فلم کے ہیرو شیوازنیگر نے صدر بش کے لیے بھر پور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ صدر بش کے کیمپ کا خیال ہے کہ فلمی ادارکار کے انداز اور تقریر سےٹیلی وژن کے ووٹر ناظرین صدر بش کی طرف ضرور مائل کریں گے۔

لارا بش کا کہنا تھا کہ انہیں صدر بش کا وائٹ ہاؤس کے لان میں جنگ میں جانے کے تکلیف دہ فیصلے پر بے چینی سے ٹہلنا یاد ہے۔

کنوینشن میں صدر بش کی بائیس سالہ جڑوان بیٹیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کے بارے میں پانچ منٹ تک ہلکی پھلکی گفتگو کی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد