BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 August, 2004, 12:05 GMT 17:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پندرہ سو فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال
 
اسرائیل کی جیل میں قید پندرہ سو فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے فلسطینی قیدی جیل میں برے حالات پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اسرائیلی سیکیورٹی کے وزیر طزی ہنگبی نے کہا ہےکہ فلسطینی قیدی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔اور وہ بھوک کے سے مر جائیں گے۔

قیدیوں کے حقوق کے علمبردار اداروں کا کہنا ہے کہ یہ قیدی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کو اٹھانے کے لیے اور ننگے کیے گئے قیدیوں کی تلاشی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید چالیس فیصد فلسطینیوں کے عزیز و اقارب سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے جواب میں اسرائیلی جیل حکام نے قیدیوں کو دیے گئے ٹیلیویژن، ریڈیو واپس لے لیے ہیں اور سیگریٹ کی فروخت بند کرا دی ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب اس نے یروشلم میں ایک اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق اس کے افسر کو آنے والے زخم معمولی ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے رفاہ پناہ گزین کیمپ پر میزائیل حملہ کیا ۔ میزائیل حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیل نے پچھلے ہفتے بھی رفاہ کے اس علاقے میں کئی گھر مسمار کر دیے تھے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان کو اسرائیل پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد