BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 August, 2004, 06:56 GMT 11:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جوہانسبرگ میں حملوں کا منصوبہ؟
 
جہانسبرگ میں حملوں کا منصوبہ؟
جنوبی افریقہ کی حکومت نے میڈیا کی ان رپورٹوں کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں گرفتار ہونیوالے اس کے دو شہری جوہانسبرگ کے سیاحتی مقامات پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستانی اہلکاروں سے سفارتی طور پر بات چیت کررہی ہے تاکہ ان زیرحراست افراد تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ تب تک اس موضوع پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔

لاہور میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کے دوران جنوبی افریقہ کے جن دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا نام ابوبکر اور زبیر اسماعیل بتایا گیا ہے۔

گزشتہ پچیس جولائی کو پاکستان کے شہر گجرات میں القاعدہ کے خلاف ایک کارروائی کے دوران احمد خلفان غلانی سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ مشرقی افریقہ کے ممالک تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں پر انیس سو اٹھانوے میں ہونے والے دھماکوں کیلئے امریکی حکومت کو مطلوب تھا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے اپنی تازہ کارروائی میں احمد خلفان غلانی کے علاوہ القاعدہ کے دو اور سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ دونوں اشخاص افریقی نژاد ہیں جو کچھ عرصے سے پاکستان میں قیام پذیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے القاعدہ کے اراکین سے خاصی اہمیت کی حامل معلومات ملی ہے جس بنا پر صوبہ پنجاب کے بعض شہروں میں کارروائی ہو رہی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد