BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 August, 2004, 06:04 GMT 11:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چین: فحش سائٹوں کے خلاف مہم
 
چین میں حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر پورنوگرافی یعنی فحاشی اور عریانیت کے خلاف نئی مہم کے ابتدائی دس دنوں میں تقریباً سات سو ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔

چین میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں پراب لازم ہے کہ وہ صارفین کا اصل ناموں کے ساتھ اندراج کریں۔

اس کے علاوہ ایک نئی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے غیرچینی عریاں ویب سائٹس کو بھی بلاک کیا جا سکے گا۔

چین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عریاں ویب سائٹس کا اتنی تیزی سے بڑھنا شاید اس وجہ سے ہے کہ نوجوانوں میں اخلاقیات کا معیار گر گیا ہے اور انہیں گھر اور سکول میں جنس سے متعلق تعلیم نہیں دی جاتی۔

ایک اندازے کے مطابق چین میں 87 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جن میں سے نصف کی عمر چوبیس سال سے کم ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد