BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 July, 2004, 11:45 GMT 16:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سات عراقی فوجی ہلاک
 
سات عراقی فوجی ہلاک
بغداد کے جنوب میں عراقی افوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

علاقے میں عراقی فوج کے ساتھ کام کرنے والی بین الاقوامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سووریہ شہر کے پاس ہونے والے تصادم میں سات عراقی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک پینتیس مزاحمت کار ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید چالیس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تصادم تب شروع ہوا جب عراقی فوجی امریکی اور یکرینین افواج کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں شامل تھے۔

دریں اثناء عراق کے شمال میں دو افراد اس وقت مارے گئے جب وہ کرکک کے نزدیک ایک تیل کی پائپ لائن پر بم لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک دوسرے حادثے میں ایک عراقی پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد