BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 00:59 GMT 05:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سی آئی اے سربراہ کی نامزدگی
 
سینیٹر راکفیلر اور پیٹ رابرٹس
نامزدگی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے
امریکہ کے سینیئر سیاسی رہنماؤں نے صدر بش سے کہا ہے کہ وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج ٹینٹ کی ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد جلد ہی خفیہ ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر کو نامزد کریں۔

سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین پیٹ رابرٹس اور ان کے ڈیموکریٹ نائب جان راکفیلر نے مشترکہ طور پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جلد از جلد نامزد امیدوار کے متعلق بتایا جائے تاکہ وہ ان کی منظوری کے عمل کو تیز کر سکیں۔

سینیٹر راکفیلر نے کہا کہ امریکہ اتنا لمبا انتظار نہیں کر سکتا کہ انتخابات کے بعد نئے آنے والے صدر خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو نامزد کریں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سی آئی اے کے نئے سربراہ کی نامزدگی کو اس لیے بھی اہمیت دی جا رہی ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد صدارتی انتخابات کی مہم میں امریکی سرزمین پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سینیٹر رابرٹس نے کہا کہ وہ جلد ہی دیکھیں گے کہ کس طرح انٹیلیجنس کمیونٹی کی اصلاحات کی جا سکتی ہیں تاکہ ماضی کی علظیاں نہ دہرائی جائیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد