BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 21 June, 2004, 17:58 GMT 22:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
برطانوی کشتیاں پکڑ لیں: ایران
 
برطانوی نیوی کی کشتیاں عراقی کوسٹ گارڈ کے ساتھ گشت کر رہی تھیں
ایران نے کہا ہے کہ اس نے عراقی سرحد کے ساتھ ایرانی پانیوں میں گشت کرنے والی تین برطانوی کشیاں پکڑ لی ہیں اور عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آٹھ برطانوی سیلرز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی پیٹرول کشتیاں شط العرب میں داخل ہوئیں۔

ایران میں پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کشتیاں بغیر اجازت کے ایرانی پانیوں میں گھس آئی تھیں۔

برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اس کا اپنی تین کشتیوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے سفارتکار ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کرے گا اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ یہ کشتیاں کسی بری نیت سے اس کے پانیوں میں نہیں آئی تھیں تو انہیں چھوڑ دے گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد