BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 June, 2004, 00:56 GMT 05:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اسلحہ دہشتگردوں سے بچائیں
 
البردائی
البردائی نے خبر دار کیا کہ یورینیم اور پلوٹونیم غلط ہاتھوں میں پڑ سکتا ہے ۔
جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ محمد البردائی نے خبردار کیا ہے کہ وقت کے ساتھ ایک دوڑ جاری ہے کہ جوہری اسلحہ کو دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے کتنی جلدی روکا جاسکتا ہے۔

محمد البردائی نے کہا کہ اس خطرے کو جتنی جلدی دور کرنے کی کوشش کی جائے اتنا بہتر ہے ۔

واشنگٹن کی ایک کانفرنس میں انہوں نے اسلحہ پر نۓ کنٹرول کے منصوبےکی حمایت کی جس میں جوہری طاقتوں کو عالمی تحفظ کی خاطر رعایات دینی ہونگی۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ یورینیم اور پلوٹونیم غلط ہاتھوں میں پڑ سکتا ہے ۔

امریکی سینیٹر سیم نن نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں خاص طور سے روس میں جوہری مسئلے کے بارے میں فکر ہے۔ اور کہا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ صدر بش اور صدر پوتن کو تیار کیا جاۓ کہ وہ اس معاملے کو اپنے ایجنڈے میں اولین ترجیح دیں ۔

دنیا بھر کی حکومتوں میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر تشویش بڑھ رہی ہے خاص طور پر اس سال فروری میں ان انکشافات کے بعد کہ پاکستانی جوہری سائنس داں اے کے خان نے کئی ممالک کو جوہری راز دیئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد