BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 June, 2004, 03:31 GMT 08:31 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: نئے امریکی جنرل کا تقرر
 
عراقی قیدیوں کو اذیت پہنچانے کی سبب جنرل سانچیز پر بھی تنقید کی گئی
امریکی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک نئے سینئر جنرل جارج کیسی عراق میں لیفٹننٹ جنرل ریکارڈو کی جگہ فوجی کمانڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

جارج کیسی اس وقت امریکی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف ہیں۔

جنرل کیسی کا عہدہ نیا ہوگا جس کا کام عراق کی نئی عبوری حکومت اور وہاں قائم ہونے والے امریکہ کے نئے سفارت خانے کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔

پنٹاگون میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس نئی تقرری کی توقع پہلے سے کی جا رہی تھی اور امریکی محکمہء دفاع کے افسران کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب جنرل ریکارڈو کی تنقید ہرگز نہیں ہے۔

حالانکہ ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے اسکینڈل کے سلسلے میں ان کے کردار پر کئی سوال اٹھے تھے ۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پنٹاگون کے خیال میں عراق میں اقتدار کی منتقلی اور جاری تشدد کے پیشِ نظر امریکی کمانڈ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد