BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 11 June, 2004, 02:18 GMT 07:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نجف میں جھڑپیں پانچ افراد ہلاک
 
نجف
مہدی آرمی نے نجف کے ایک قبرستان کو مرکز بنائے ہوئے ہے
نجف میں عراقی پولیس اور ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں حال ہی میں ہونے والی جنگ بندی کی مفاہمت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔

جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس والا بھی شامل ہے جب کہ انتیس شہری زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کی مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے مابین فائر بندی پر مفاہمت چار جون کو ہوئی تھی۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں امریکی فوجی یا ان کے اتحادی ملوث نہیں تھے۔

کہا جاتا ہے کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے چوری کے مبینہ ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد مہدی آرمی کے لوگوں نے ایک پولیس سٹیشن پر مشین گنوں اور راکٹ پروپیلڈ گرنیڈوں سے حملہ کر دیا۔

دس گھنٹے کی لڑائی کے بعد مزاحمتی دستوں نے حضرت علی کے روضے کے قریب ایک پولیس سٹیشن پرقبضہ کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتدی الصدر کے گھر کے قریب بھی گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

پچھلے ہفتے کے بعد جب امریکی فوج اور مزاحمتی دستوں نے پیچھے ہٹنے کا معاہدہ کیا تھا نجف میں تشدد کا یہ پہلا واقعہ تھا۔

کہا جاتا ہے کہ مفاہمت میں طے پایا تھا کہ مہدی آرمی کے لوگ نجف اور کوفہ کے مقدس مزاروں سے دستبردار ہو جائیں گے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد