BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خلیجی ریاستوں میں پہلا تحریری آئین
 
قطر
امیرِ قطر وسیع تر سیاسی آزادی کے نقیب ہیں
امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے خلیج کی ریاست میں پہلا تحریری آئین نافذ کردیا ہے جو کسی بھی خلیجی ریاست کا پہلا تحریری آئین ہے۔

اس آئین کو گزشتہ سال ایک ریفرنڈم کے ذریعے منظور کیا گیا تھا جس میں عورتوں نے بھی حصہ لیا تھا اور ووٹروں کی بھاری اکثریت نے اس آئین کی حمایت کی تھی۔

آئین کے تحت حتمی اختیارات تو اب بھی مکمل طور پر امیر کے پاس رہیں گے تاہم اس سے جزوی طور پر منتخب قانون ساز اسمبلی قائم ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

آئین میں بنیادی حقوق، آزادئی اظہار ، اجتماع اور مذہب کی آزادیوں کی ضمانت دی گئی ہے۔

قطر میں انتخابات آئندہ سال متوقع ہیں۔

امیر ِ قطر نے1995 میں اپنے والد کو معزول کر دیا تھا اور اس کے بعد سے وہ وسیع تر سیاسی کشادگی کے نقیب ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد