BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 June, 2004, 21:01 GMT 02:01 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
غزہ سے اسرائیلی انخلا کی منظوری
 
 یروشلم میں مظاہرہ
انخلا کے منصوبے کی حمایت میں یروشلم میں ہزاروں لوگوں نے جلوس نکالا
اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم ایریئل شیرون کے غزہ کی پٹی سے انخلا کے متنازعہ منصوبے کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔

منصوبے کی تحریک چودہ کے مقابلے میں سات ووٹوں سے منظور کر لی گئی۔ گو کہ فوجوں کی بالآخر واپسی کی منظوری تو دے دی گئی لیکن حکومت نے غزہ کی پٹی سے یہودی نوآبادیوں کو گرانے کے مسئلے پر فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

یروشلم میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہناہے کہ منظوری کے فیصلے سے شیرون کو حکومتی اتحاد برقرار رکھنے میں تو مدد ملے گی تا ہم اس کی اہمیت اتنی نہیں جتنی کہ غزہ کی پٹی سے یہودی نوآبادیوں کو گرانے کے فیصلے کی ہوتی۔

خیال کیا جاتا تھا کہ دو وزراء کی برطرفی کے بعد شیرون معمولی اکثریت سے منصوبہ منظور کرا سکیں گے۔ برطرف وزراء میں سے ایک بینی ایلون برطرفی کا خط نہ لینے کی غرض سے غائب ہوگئے۔ بعد میں وہ اجلاس کے لئے واپس آ گئے مگر اٹارنی جنرل نے انہیں ووٹ ڈالنے سے منع کر دیا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد