BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نجف میں پھر جھڑپیں شروع
 
نجف میں ایک بار پھر لڑائی شروع
نجف میں ایک بار پھر لڑائی شروع
عراق کے شہر نجف میں امریکی فوج اور ملیشیا کے درمیان ایک بار پھر لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹینکوں اور ملیشیا کے درمیان شہر کے قدیم اور بڑے قبرستان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس کے علاوہ شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے مضبوط گڑھ کوفہ سے بھی جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

فریقین ایک دوسرے پر اس ہفتے کے اوائل میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی فوج کے حکام نے بغداد کے مغرب میں واقع عنبار صوبہ میں ہونے والی لڑائی میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس سے پہلے عینی شاہدین نے کہا تھا کہ علاقے سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان واقعات میں کوئی ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد